Take To Fun Translator

Sunday 12 January 2014

گزرتے لمحو مجھے بتاؤ کہ زندگی کا اصول کیا ھے


گزرتے لمحو مجھے بتاؤ
کہ زندگی کا اصول کیا ھے ؟

تمام ہاتھوں میں آئینے ھیں
تو کون کس سے چھپا ہوا ھے ؟

اگر صدا کا وجود کانوں سے متصل ھے
تو کون خوشبو میں بولتا ھے ؟

اگرسمندر کی حد ھے ساحل
تو کون آنکھوں میں پھیلتا ھے ؟

تمام چیزیں اگر یہی ہیں
تو کون چیزوں سے ماورا ھے ؟

کسے خبر ھے
بدلتی رت نے پرانے پتوں سے کیا کہا ھے ؟

یہ کون بادل سے جا کے پوچھے
کہ اتنے موسم کہاں رہا ھے ؟

جو آج دیکھا ھے ، کل نہ ہو گا
کوئی بھی لمحہ اٹل نہ ہو گا

گزرتے لمحو مجھے بتاؤ
کہ زندگی کا اصول کیا ھے ؟

No comments:

Post a Comment

Whats On Your Mind??? About This....?